• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پنجاب کو پولیو فری بنانا ہمارا عزم ہے: مریم نواز

وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز ـــ فائل فوٹو
وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز ـــ فائل فوٹو

وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے انسدادِ پولیو مہم کے آغاز پر خصوصی پیغام جاری کیا ہے۔

مریم نواز نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ پنجاب کو پولیو فری بنانا ہمارا عزم ہے، پنجاب میں پولیو کے 100 فیصد خاتمے کا ہد ف پورا کریں گے۔

اُنہوں نے اپیل کی کہ والدین بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے لیے ویکسین کے قطرے ضرور پلائیں۔

وزیرِ اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ پولیو معصوم بچوں کے سنہرے خواب مفلوج کر دیتا ہے، خلوص نیت سے کام کرنے والا ہر پولیو ورکر ہیرو ہے۔

اُنہوں نے یہ بھی کہا کہ پولیو مہم کی کامیابی کے لیے ہر فرد اپنا بھر پور کردار ادا کرے۔

قومی خبریں سے مزید