مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی افواج کی ریاستی دہشتگردی جاری ہے، آج مزید 2 کشمیریوں کو شہید کر دیا۔
کشمیر میڈیا سروس (کے ایم ایس) کے مطابق قابض بھارتی افواج نے ضلع راجوڑی میں مزید 2 کشمیری نوجوانوں کو شہید کر دیا۔
کے ایم ایس کے مطابق نوجوانوں کو قابض بھارتی فوجیوں نے آج (پیر کو) ضلع کے علاقے نوشہرہ میں محاصرے اور تلاشی کی کارروائی کے دوران ایک جعلی مقابلے میں شہید کیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق اس علاقے میں قابض بھارتی فوجیوں کا سرچ آپریشن جاری ہے۔