الیکشن ٹریبونل نے کوئٹہ کے حلقہ پی بی 38 میں ووٹوں کی بائیومیٹرک تصدیق کروانے کا حکم دے دیا۔
الیکشن ٹریبونل نے کہا ہے کہ ووٹوں کےساتھ ساتھ فارم 45 کی تصدیق بھی کروائی جائے۔
یاد رہے کہ جے یو آئی کے عین اللّٰہ شمس نے اے این پی کے ملک نعیم بازئی کی کامیابی کےخلاف الیکشن پٹیشن دائر کی تھی۔