بہاولپور (ڈسٹرکٹ رپورٹر) ساہیوال حادثہ پر وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر صوبہ بھر کے تفریحی پارکوں میں کشتی نما جھولوں کے استعمال پر پابندی عائد کر دی گئی ہے اور اس سلسلے میں مراسلہ جاری کر دیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق حکومت پنجاب کی جانب سے صوبہ بھرکے ڈی سی اوز کوجاری کردہ مراسلے میں بتایاگیاہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب نے ساہیوال میں کشی نماجھولے کے گرجانے سے پیش آنے والے حادثہ کانوٹس لیتے ہوئے فوری طورپر حکم جاری کیاہے کہ تمام تفریحی مقامات پر ایسے بوٹس نما یااس سے ملتے جلتے سوئنگ جھولوں کے استعمال پر مکمل پابندی عائد کردی جائے۔