• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خیبر پختونخوا کابینہ میں رد و بدل کی سمری پر گورنر کے دستخط کا معاملہ لٹک گیا، ذرائع

فائل فوٹو
فائل فوٹو

خیبر پختونخوا کابینہ میں رد و بدل کی سمری پر گورنر کے دستخط کا معاملہ لٹک گیا، سمری نہ ملنے کا بتانے پر وزیراعلیٰ ہاؤس کے پی نے 3 ستمبر کو دوسری سمری بھیجی۔

ذرائع گورنر ہاؤس کا کہنا ہے کہ گورنر کے پی نے مشیروں کی تعداد زیادہ ہوجانے پر اعتراض لگایا۔

اس حوالے سے جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر محمد علی سیف نے کہا کہ گورنر نے سمری پڑھی بھی نہیں اور اعتراض لگا کر واپس کر دی۔

بیرسٹر سیف نے کہا کہ صوبائی حکومت کو پتا ہے کتنے مشیر رکھنے ہیں،  گورنر کو کابینہ میں رد و بدل کے مطابق سمری بھیجی گئی تھی، رد و بدل کے مطابق مشیروں کی تعداد 5 سے زیادہ نہیں تھی۔

مشیر اطلاعات نے کہا کہ گورنر پہلے کہتے تھے سمری نہیں ملی، گورنر اب غیر ضروری اعتراض لگانے کا ڈراما کر رہے ہیں، سمری کب کی بھیجی ہے اور اعتراض اب لگا رہے ہیں۔

قومی خبریں سے مزید