متحدہ عرب امارات نے اپنے برکہ ایٹمی بجلی گھر کی دیکھ بھال اور آپریشنز کی ذمہ داری بھارتی ادارے کے سپرد کردی۔
بھارت اور متحدہ عرب امارات کے درمیان مفاہمتی یادداشت پر دستخط ہوگئے۔
بھارت اور یو اے ای جوہری توانائی میں اسٹریٹجک شراکت داری کریں گے۔
ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن (ڈبلیو ایچ او) کے سربراہ نے کہا ہے کہ سوڈان کے کنڈر گارٹن اور اسپتال پر جمعرات کے حملوں میں 114 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔
حادثے میں زندہ بچ جانیوالی بھوانا نے بتایا کہ نائٹ کلب میں سو سے زائد افراد رقص کر رہے تھے کہ اچانک ایک زور دار دھماکہ ہوا اور شعلے بلند ہونے لگے۔
بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ ہزاروں مسافر دلی، ممبئی، بنگلورو اور حیدرآباد ایئر پورٹس پر پھنس گئے، گزشتہ ہفتے صرف 4 دن میں 1200 سے زیادہ پروازیں منسوخ ہوئی تھیں۔
ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ مہرا کی صحت کی مکمل نگرانی کی جا رہی ہے، بچی صحت مند ہے۔
انہوں نے کہا کہ افغان خواتین کو دفاتر اور فیلڈ میں محفوظ رسائی دی جائے، جتنی دیر یہ پابندیاں رہیں گی، اتنا ہی زندگی بچانے والی خدمات کو خطرہ رہے گا۔
ایلون مسک نے یورپی یونین کی جانب سے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر بھاری جرمانہ عائد ہونے پر شدید ردِعمل کا اظہار کیا ہے۔
تھائی فوج کی جانب سے فوجی اہداف کو نشانہ بنانے کے لیے طیاروں کا استعمال کیا جارہا ہے۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے نیٹ فلکس کی جانب سے وارنر برادرز اسٹوڈیوز کے ساتھ ممکنہ 83 ارب ڈالرز کی ڈیل پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ کمپنی پہلے ہی بڑی مارکیٹ شیئر رکھتی ہے اور یہ معاملہ مسئلہ بن سکتا ہے۔
اسرائیلی آرمی چیف نے غزہ میں موجود ریزرو فوجیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ غزہ میں امن معاہدے کے تحت انخلا کی یلو لائن اسرائیل کے ساتھ غزہ کی نئی سرحد ہے۔
بارش کے باعث مدینہ منورہ اورملحقہ علاقوں میں سردی میں اضافہ ہوگیا۔
سربراہ پاسدران انقلاب نے کہا ہے کہ صیہونی ریاست سے مستقبل کی ممکنہ مارکہ آرائی کے لیے ایرانی افواج کے اسٹیلتھ میزائل کی تیاری شروع کریں گی۔
قازقستان سے تعلق رکھنے والی پروفیشنل ڈانسر کرسٹینا نے بھارتی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وہ ’زندہ بچ جانے پر اللّٰہ کی شکر گزار‘ ہیں، اور ایک عملے کے رکن کی بروقت وارننگ نے ان کی جان بچائی۔
مغربی افریقہ ملک بینن میں بغاوت کی کوشش ناکام بنا دی گئی اور حکومتی ترجمان کے مطابق بغاوت کے الزام میں 14 افراد کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔
غزہ کے محکمہ صحت نے کہا ہے کہ غزہ جنگ بندی معاہدے کی اسرائیلی خلاف ورزیوں میں اب تک 373 فلسطینی شہید جبکہ 970 زخمی ہوئے ہیں۔
اسرائیلی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق غزہ حملوں میں شامل اسرائیل کے ایک اور فوجی نے خودکشی کرلی۔ تل ابیب سے اسرائیلی میڈیا کا کہنا ہے کہ اسرائیلی فوجی پوسٹ ٹرامیٹک اسٹریس ڈس آرڈر کی بیماری میں مبتلا تھا۔
ایرانی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ امریکا کی جانب سے ملک بدر کیے گئے 55 ایرانی شہری آنے والے دنوں میں ایران پہنچیں گے۔