گوجرانوالہ(نمائندہ جنگ)سیکرٹری لائیو سٹاک اینڈڈیری ڈویلپمنٹ پنجاب نسیم صادق نے گزشتہ روز گوجرانوالہ کا دورہ کیا اور ڈائریکٹر لائیوسٹاک گوجرانوالہ ڈویژن گوجرانوالہ کے دفتر میں گوجرانوالہ اور فیصل آباد ڈویژن سے تعلق رکھنے والے تمام ڈسٹرکٹ لائیوسٹاک افسران کے اجلاس کی صدارت کی۔ اس موقع پر ڈائریکٹر لائیو سٹاک گوجرانوالہ ڈویژن گوجرانوالہ ڈاکٹر غلام محمد گل اور ڈائریکٹر فیصل آباد ڈویژن ڈاکٹر منیر احمد شامی موجود تھے۔