رہنما تحریکِ انصاف اسد قیصر نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کی مرکزی قیادت کا اجلاس آج وزیراعلیٰ ہاؤس پشاور میں ہو گا۔
انہں نے جاری کیے گئے بیان میں کہا ہے کہ تحریکِ انصاف کے اجلاس میں گزشتہ روز پی ٹی آئی رہنماؤں کی گرفتاری پر تبادلۂ خیال ہو گا۔
اسد قیصر کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کی مرکزی قیادت کے اجلاس کے دوران آئندہ حکمتِ عملی پر غور بھی کیا جائے گا۔
اس سے قبل مشیرِ اطلاعات خیبر پختون خوا بیرسٹر محمد علی سیف نے اپنے بیان کہا تھا کہ گزشتہ رات جو ہوا وہ کبھی بدترین آمریت میں بھی نہیں ہوا۔
بیرسٹر محمد علی سیف نے کہا کہ پارلیمنٹ سے ارکان کو اٹھاتے رہے جبکہ اسپیکر تماشہ دیکھتے رہے، اسلام آباد کے ایوانوں میں رات بھر لاقانونیت راج کرتی رہی، پارلیمنٹ پر شب خون مار کر بے توقیری کی گئی۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ حکومت جتنی بھی فسطائیت کرے پی ٹی آئی ڈٹ کر مقابلہ کرے گی۔