• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آصفہ بھٹو کا رانا تنویر کے یوٹیلیٹی اسٹورز کو بند نہ کرنے کے بیان کا خیر مقدم

صدرِ مملکت آصف علی زرداری کی صاحبزادی آصفہ بھٹو —فائل فوٹو
صدرِ مملکت آصف علی زرداری کی صاحبزادی آصفہ بھٹو —فائل فوٹو

صدرِ مملکت آصف علی زرداری کی صاحبزادی اور چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو کی ہمشیرہ آصفہ بھٹو نے یوٹیلیٹی اسٹورز بند کرنے کے حوالے سے نکتۂ اعتراض پیش کر دیا۔

قومی اسمبلی کے اجلاس کے دوران آصفہ بھٹو کی جانب سے یوٹیلیٹی اسٹورز بند کرنے کے حوالے سے نکتۂ اعتراض پیش کیا گیا۔

جس پر وفاقی وزیر رانا تنویر حسین نے بتایا کہ یوٹیلیٹی اسٹورز کو بند نہیں کیا جا رہا ہے، ان کی ری اسٹرکچرنگ کی بات ہو رہی ہے۔

آصفہ بھٹو نے کہا کہ میں یوٹیلیٹی اسٹورز بند نہ کرنے کے وفاقی وزیر کے بیان کا خیر مقدم کرتی ہوں۔ 

 رانا تنویر نے کہا کہ یوٹیلیٹی اسٹورز کی ری اسٹریکچرنگ کے لیے تمام اسٹیک کے ساتھ بیٹھیں گے۔

آصفہ بھٹو کا کہنا ہے کہ یوٹیلیٹی اسٹورز کی بندش سے 25 ہزار ملازمین بے روزگار ہوں گے۔

قومی خبریں سے مزید