کراچی ایئر پورٹ پر نجی ایئرلائن کی جدہ سے لاہور جانے والی پرواز نے میڈیکل ایمرجنسی لینڈنگ کی ہے۔
ایئر پورٹ ذرائع کے مطابق پائلٹ نے خاتون مسافر کی طبیعت بگڑنے پر کراچی ایئر ٹریفک کنٹرول سے ہنگامی لینڈنگ کی اجازت طلب کی۔
ہنگامی لینڈنگ کے بعد ایئر پورٹ پر ڈاکٹرز نے خاتون مسافر کا چیک اپ کیا۔
خاتون اور ان کی بیٹی کو آف لوڈ کر کے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔