مسلم لیگ ن کے رہنما طارق فضل چوہدری کا کہنا ہے کہ اسپیکر نے گرفتار ہونے والے ارکانِ اسمبلی کے پروڈکشن آرڈر جاری کیے ہیں۔
طارق فضل چوہدری نے پارلیمنٹ میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اسپیکر نے کہا ہے کہ گرفتار ارکان کو جلد از جلد رہا کیا جائے، اسپیکر نے اسلام آباد پولیس سے تفصیلی رپورٹ بھی مانگی ہے۔
اُنہوں نے کہا کہ اسپیکر نے پولیس سے سوال کیا ہے کہ کیسے اسمبلی اور پارلیمنٹ لاجز سے گرفتاری ہوئی؟ جس پر پولیس نے آگاہ کیا ہے کہ ایف آئی آر درج ہے اور رہائی کے لیے قانونی طریقہ کار ہو گا۔
طارق فضل چوہدری نے بتایا کہ سب نے کہا ہے کہ پارلیمنٹ کا تقدس ہے اس کو مجروح نہیں ہونا چاہیے۔