پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین بیرسٹر گوہر علی خان کو رہا کردیا گیا ہے۔
اسلام آباد پولیس کا کہنا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی کو تھانہ سنگجانی مقدمے میں ڈسچارج کردیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ رات اسلام آباد پولیس نے پی ٹی آئی چیئرمین بیرسٹر گوہر کو پارلیمنٹ کے باہر سے گرفتار کیا تھا۔
چیئرمین پی ٹی آئی کے علاوہ شیر افضل مروت اور شعیب شاہین کو بھی گرفتار کیا گیا تھا۔