• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سرکاری زمین پر مبینہ قبضہ، جج ہمایوں دلاور کے وارنٹ جاری


بنوں میں سرکاری اراضی پر مبینہ قبضے کے کیس میں اسلام آباد کی خصوصی عدالت کے جج ہمایوں دلاور، اُن کے والد اور بھائی کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیے گئے۔

وزیر اعلیٰ کے پی علی امین گنڈاپور کے معاون خصوصی برائے انسداد کرپشن مصدق عباسی نے الزام لگایا ہے کہ ملزمان نے جعلی اندراج سے زمین نام کرکے اپنی ہاؤسنگ سوسائٹی میں شامل کی۔

مصدق عباسی کے مطابق جج ہمایوں دلاور ہاؤسنگ سوسائٹی کے چیف ایگزیکٹو ہیں۔

اسپیشل جج ہمایوں دلاور اور ان کے 3 بھائیوں کے خلاف ایف آئی آر درج ہے۔

اسلام آباد کی خصوصی عدالت کے جج ہمایوں دلاور نے ہی 2023 ء میں بانی پی ٹی آئی کو توشہ خانہ کیس میں سزا سنائی تھی۔

قومی خبریں سے مزید