• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دورہ پاکستان: انگلینڈ کے 17 رکنی اسکواڈ کا اعلان، بین اسٹوکس کپتان مقرر

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

دورہ پاکستان کےلیے انگلینڈ نے 17 رکنی ٹیسٹ ٹیم کا اعلان کردیا۔ بین اسٹوکس ٹیم کی قیادت کریں گے جبکہ ریحان احمد اور جیک لیچ کی ٹیم میں واپسی ہوئی ہے۔

انگلینڈ اینڈ ویلنز کرکٹ بورڈ نے دورہ پاکستان کےلیے 17 رکنی اسکواڈ کا اعلان کردیا۔

بین اسٹوکس کی ٹیم میں واپسی ہوئی اور وہ ٹیم کی قیادت بھی کریں گے۔

اسکواڈ کے دیگر کھلاڑیوں میں ریحان احمد، گس ایٹکنسن، شعیب بشیر، ہیری بروک، نرائیڈن کارس، جارڈن کاکس، زیک کرولی، بین ڈکیٹ، جوش ہل، جیک لیچ، اولی پاپ، میتھیو پاٹس، جو روٹ، جیمی اسمتھ، اولی اسٹون اور کرس ووکس شامل ہیں۔

پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان تین ٹیسٹ میچز کی سیریز اکتوبر میں کھیلی جائے گی۔

علم میں رہے کہ انگلینڈ نے گزشتہ دورہ پاکستان پر بابر اعظم کی قیادت میں کھیلنے والے ہوم ٹیم کو 0-3 سے وائٹ واش کردیا تھا۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید