اسلام آ باد (رانا غلام قادر) وفاقی حکومت کے افسران کے تقرر و تبادلے ، اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے نوٹیفکیشن جاری کر دیے ۔ ڈپٹی سیکریٹری اثاثہ جات ریکوری یونٹ، کابینہ ڈویژن محسن امان کا تبادلہ کر کے اُنہیں ڈپٹی سیکریٹری وزیراعظم دفتر (پبلک) تعینات کیا گیا جبکہ ڈپٹی ڈائریکٹر سرمایہ کاری بورڈ اسرار احمد کی خدمات ڈیپوٹیشن پر سیکریٹریٹ ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ کے سپرد کی گئی ہیں۔