پشاور(سٹی رپورٹر)شبقدر کے علاقہ نوشیر قلعہ مندیزئی کی رہائشی خاتون نے جائیداد میں سے گزرنے والے متنازعہ پانی کے نالے کو فوری طور پر بند کرنے کا مطالبہ کیا ہے گزشتہ روز پشاور پریس کلب میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے شبقدر کی خاتون دلبر سلطانہ نے کہا کہ دو سال قبل مذکورہ پانی کے نالے پر ان کے بچوں کی لڑائی اپنے چچا زاد بھائیوں سے ہوئی تھی جس کے نتیجے میں دو افراد جاں بحق اور دو زخمی ہو گئے تھے انہوں نے کہا کہ واقعے کے بعد نالے کو بند کر دیا گیا اور صلح کیلئے جرگے کی کوششیں جاری تھیں کہ اس دوران دوسرے علاقے سے آئے ہو ئے داور خان نامی شخص نے متنازعہ پانی کے نالے کو کھول دیا جس کی وجہ سے ایک بار پھرتصادم کا خطرہ ہے انہوں نے بتایا کہ داور خان کے بچے آفتاب اور دیار خان جو پولیس میں ہیں ان کو دھمکیاں دیتے ہیں اور ہر روز سرکاری اسلحہ لے کر ان کی زمین میں سے پانی گزارتے ہیں۔