• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملکی ترقی کیلئے قائدِ اعظم کے ویژن کی اہمیت دائمی ہے: بلاول بھٹو زرداری

ـــ فائل فوٹو
ـــ فائل فوٹو

چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے قائدِ اعظم محمد علی جناحؒ کی برسی پر اپنا خصوصی پیغام جاری کیا ہے۔

بلاول بھٹو زرداری نے اپنے پیغام میں کہا کہ ملک کی ترقی، اتحاد اور استحکام کے لیے قائدِ اعظم کے ویژن کی اہمیت دائمی ہے۔

اُنہوں نے کہا کہ قائد کی جدوجہد اور جمہوری اصولوں نے آزاد اور خودمختار پاکستان کی بنیاد رکھی، قائد کی جدوجہد صرف الگ وطن کے لیے نہیں بلکہ منصفانہ اور مساوی ریاست کے لیے تھی۔

چیئرمین پیپلز پارٹی  قائدِ اعظم کی جدوجہد ایسی ریاست کے لیے تھی جہاں قانون کی حکمرانی ہو، ہر شہری کو مذہب، نسل یا طبقہ سے بلا امتیاز یکساں حقوق ملیں۔

اُنہوں نے کہا کہ ہمیں قائد اعظم کے نظریات سے ازسرِنو رجوع کرنے کی ضرورت ہے، چیلنجز سے نمٹنے اور خوش حال و متحد پاکستان کے لیے قائد کے اصول انتہائی اہم ہیں۔

بلاول بھٹو زرداری نے یہ بھی کہا کہ ایسا پاکستان بنا کر دم لیں گے جہاں انصاف کی بالادستی ہو، جمہوری اقدار کی پاسداری کی جائے، اتحاد، رواداری اور اجتماعی ترقی کی جدوجہد سے قوم اپنے قائد کی میراث کا احترام کرے۔

قومی خبریں سے مزید