• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سینیٹ: قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کا اجلاس ممبران کی عدم دستیابی کے باعث ملتوی

سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کے چیئرمین سینیٹر شہادت اعوان—فائل فوٹو
سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کے چیئرمین سینیٹر شہادت اعوان—فائل فوٹو

سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کا اجلاس ممبران کی عدم دستیابی کے باعث ملتوی کر دیا گیا۔

سینیٹ قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کا اجلاس سینیٹر شہادت اعوان کی زیرِ صدارت ہوا۔

چیئرمین کمیٹی نے سیکریٹری داخلہ کو پارلیمنٹ سے ہونے والی گرفتاریوں کی تفصیلات منگوانے کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ پچھلے دو تین دن میں پارلیمنٹیرینز کو گرفتار کیا گیا، ہمیں بتایا جائے کہ کیا ان گرفتاریوں سے قبل اسپیکر یا چیئرمین کے علم میں لایا گیا یا نہیں؟ 

اجلاس میں کمیٹی کے 13 میں سے صرف 3 ممبران حاضر تھے اور کمیٹی چیئرمین فیصل سلیم رحمٰن بھی طبیعت ناسازی کی وجہ سے دستیاب نہیں تھے

اجلاس میں کمیٹی ایجنڈے کے مطابق 16 بلز پر بحث ہونا تھی اور بیشتر سینیٹرز نے اپنے بل ملتوی کرنے کی درخواست کی تھی۔

قومی خبریں سے مزید