• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پیرس اولمپکس کے دوران کوکین خریدنے کا الزام، آسٹریلو کھلاڑی معطل

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

آسٹریلیا ہاکی پلیئر ٹام کریگ پر ایک سال کی پابندی عائد کردی گئی ہے۔ ان پر پیرس اولمپکس کے دوران کوکین خریدنے کا الزام تھا۔ 

غیرملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق ہاکی آسٹریلیا کا کہنا ہے کہ ٹام کریک پر ایک سال کی پابندی عائد کی گئی ہے، پابندی کے دوران ٹام کریگ کوئی بھی ہاکی میچ نہیں کھیل سکیں گے۔

اپنے بیان ہاکی اسٹریلیا نے کہا کہ پابندی کے باعث ٹام کریگ ہاکی ون پرو لیگ اور ایف آئی ایچ پرولیگ سے بھی باہر کردیے گئے ہیں۔ 

دوسری جانب میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا کہ ٹام کریک کو گزشتہ ماہ فرانسیسی پولیس نے کوکین خریدنے کی کوشش پر حراست میں لیا تھا۔ 

ادھر ٹام کریگ نے الزامات کو قبول کرتے ہوئے کہا کہ مجھ پر جو الزام عائد کیا گیا اسے تسلیم کرتا ہوں۔ یہ میری سنگین غلطی تھی۔ 

آسٹریلوی ہاکی کھلاڑی کا کہنا تھا کہ میری وجہ سے تمام پلیئرز اور سپورٹ اسٹاف کو شرمندگی کا سامنا کرنا پڑا جس کی معافی چاہتا ہوں۔

علم میں رہے کہ ٹام کریگ 100 سے زائد بین الاقوامی میچز میں آسٹریلیا کی نمائندگی کر چکے ہیں۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید