چنئی میں شروع ہونے والی چوتھی ساؤتھ ایشین جونیئر ایتھلیٹکس چیمپئن شپ میں پاکستان کا آغاز مایوس کن رہا۔ پہلے روز پاکستانی ایتھلیٹس کی کارکردگی غیر متاثر کن رہی۔
ساؤتھ ایشین جونیئر ایتھلیٹکس چیمپئن شپ کے پہلے روز پاکستان کے چار کھلاڑی ایکشن میں تھے۔
خواتین کی ہائی جمپ مقابلے میں پاکستان کی عائزہ احمد 1.50 میٹر کا پہلا پڑاؤ بھی پار نہ کر سکیں۔
مردوں کی 100 میٹر دوڑ کی پہلی ہیٹ میں عمار ابراہیم آفریدی نے 12.69 سیکنڈز میں ریس مکمل کی اور وہ آخری نمبر پر رہے۔ دوسری ہیٹ میں محمد حسنین 11.32 سیکنڈز کے ساتھ چوتھے نمبر پر رہے۔ 100 میٹر کی دونوں ہیٹس میں کوئی بھی پاکستانی کھلاڑی فائنل میں جگہ نہ بنا سکا۔
800 میٹر کی دوڑ میں محمد شاہد نے 2:10.17 کی ٹائمنگ کے ساتھ مکمل کی اور وہ بھی سب سے آخری نمبر پر رہے۔