پاکستان جونیئر ایتھلیٹکس ٹیم نے بھارت کے شہر چنئی میں ساؤتھ ایشین جونیئر ایتھلیٹکس چیمپئن شپ سے قبل بھرپور ٹریننگ سیشن کیا۔
پاکستان جونیئر ایتھلیٹس نے چیمپئن شپ کے وینیو پر بھرپور ٹریننگ کی۔
پاکستانی ایٹھلیٹس شاٹ پٹ، لانگ جمپ، 100 میٹر ڈسکس تھرو، 100 میٹر ہرڈلز سمیت دیگر ایونٹس میں حصہ لیں گے۔
ساؤتھ ایشین جونیئر ایتھلیٹکس چیمپئن شپ 11 سے 13 ستمبر تک بھارت کے شہر چنئی میں کھیلی جائے گی۔
پاکستان جونیئر ایتھلیٹکس ٹیم گزشتہ رات بھارت کے شہر چنئی پہنچی تھی۔