چمن سے کوئٹہ آنے والی چمن پسنجر ٹرین پانچ گھنٹے کی تاخیر سے کوئٹہ پہنچ گئی، چمن ٹرین 13 روز کے بعد بدھ کی صبح چمن گئی تھی، ٹرین میں چمن جانے والے مسافروں کی تعداد 8 اور وہاں سے واپس آنے والی کی تعداد 20 تھی۔
ریلوے حکام کے مطابق قلعہ عبداللّٰہ کے علاقے شیلا باغ میں طوفانی بارشوں کے باعث ٹریک متاثر ہوا تھا، شیلا باغ کی سرنگ میں مٹی بھر سے ٹرین سروس کو معطل کردیا گیا تھا۔
ٹریک کی مرمت کے بعد ریلوے حکام نے بدھ کی صبح ٹرین سروس تیرہ روز بعد بحال کردی تھی۔
چمن پسنجر ٹرین بدھ کی صبح 8 مسافروں کو لیکر چمن گئی اور تقریباً دو گھنٹوں کی تاخیر سے چمن پہنچی، یہی ٹرین 20 مسافروں کو چمن سے لیکر پانچ گھنٹوں کی تاخیر سے رات گئے کوئٹہ واپس پہنچ گئی۔