صوبۂ بلوچستان کے دارالخلافہ کوئٹہ سے چمن کے لیے پسنجر ٹرین 13 روز بعد بحال کر دی گئی۔
پسنجر ٹرین مسافروں کو لے کر چمن کے لیے روانہ ہو گئی۔
یاد رہے کہ چمن پسنجر ٹرین شیلا باغ میں سیلابی ریلے سے ٹنل اور ٹریک متاثر ہونے سے معطل ہو گئی تھی۔
کوئٹہ سے اندرون ملک کے لیے ٹرین سروس بدستور معطل ہے۔
اندرونِ ملک ٹرین سروس بولان میں دوزان ریلوے پُل تباہ ہونے کے نتیجے میں معطل ہوئی۔
واضح رہے کہ دوزان ریلوے پل کو 25 اگست کو دھماکا خیز مواد سے نقصان پہنچا یا گیا تھا۔