پاکستان تحریکِ انصاف کے رہنما عمر ایوب نے بتایا ہے کہ آئی جی کا کہنا ہے کہ پارلیمنٹ پر ایکشن اسپیکر کے علم میں تھا اور قانون کے مطابق ہوا تھا۔
عمر ایوب نے پارلیمنٹ ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بطور اپوزیشن لیڈر جلسے کے بعد میں آج پہلے دن سیشن میں آ یا ہوں۔
اُنہوں نے بتایا کہ کہ مجھ پر 3 ایف آئی آر تھیں، کل پشاور ہائی کورٹ سے ٹرانزٹ اور پروٹیکٹکو بیل لی ہے۔
پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ یہ ستم ظریفی ہے کہ لیڈر آف اپوزیشن کے خلاف بھی ایف آئی آر درج ہوئیں، پہلے جو ایف آئی آر کی درخواست دی گئی تھی اس پر ملک امتیاز کا نام لکھا تھا۔
اُنہوں نے بتایا کہ ملک امتیاز پی ٹی آئی چھوڑ کر ن لیگ میں گئے تھے، جو 6 ماہ پہلے انتقال کر گئے ہیں۔