• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

علی امین گنڈاپور کی صحافیوں سے متعلق گفتگو نامناسب ہے: بانیٔ پی ٹی آئی

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

بانیٔ پی ٹی آئی عمران خان نے علی امین گنڈاپور کی صحافیوں کے بارے میں گفتگو کو نامناسب قرار دے دیا۔

اڈیالہ جیل میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے بانیٔ پی ٹی آئی نے کہا کہ علی امین گنڈاپور کی صحافیوں کے بارے گفتگو کی تائید نہیں کرتا۔

انہوں نے کہا کہ علی امین گنڈاپور کو صحافیوں کے بارے میں ایسی گفتگو نہیں کرنی چاہیے تھی۔

بانیٔ پی ٹی آئی کا کہنا ہے کہ علی امین گنڈاپور جوشِ خطابت میں بہت زیادہ بول گئے۔

سابق وزیرِ اعظم نے کہا کہ صحافی جس پریشر میں کام کر رہے ہیں وہ جہاد کر رہے ہیں۔

قومی خبریں سے مزید