بارڈر ہیلتھ سروسز کی غفلت سے منکی پاکس سے متاثرہ مسافر اسلام آباد سے پشاور پہنچ گیا۔
حکام کے مطابق ڈی پورٹ ہونے کے ڈر سے خلیجی ملک سے آنے والا منکی پاکس سے متاثرہ شخص 7 ستمبر کو اسلام اباد ایئرپورٹ پہنچا تھا۔
متاثرہ شخص نے پشاور میں ہوٹل میں قیام کیا اور اسکن اسپیشلسٹ سے رابطہ کیا، اس کا خیبر میڈیکل یونیورسٹی میں منکی پاکس کا ٹیسٹ پازیٹو آیا۔
ٹیکنیکل ورکنگ گروپ برائے منکی پاکس کا کہنا ہے کہ پشاور کے علاوہ دیگر تمام پوائنٹ آف انٹری، ایئرپورٹس پر سرویلیئنس انتہائی ناقص ہے۔