جج کے خلاف سوشل میڈیا پر مہم چلانے کے الزام میں عمران ریاض خان سمیت 8 افراد کے خلاف ایف آئی اے سائبر کرائم میں مقدمہ درج کرلیا گیا۔
یہ مقدمہ جج کے بھتیجے احمد صدیق کی مدعیت میں پیکا ایکٹ کے تحت درج کیا گیا ہے۔ مقدمے میں مشیر اینٹی کرپشن خیبر پختونخوا مصدق عباسی بھی نامزد کیے گئے ہیں۔
ایف آئی آر میں احمد صدیق نے کہا کہ ملزمان نے سوشل میڈیا پر ان کے چچا کے خلاف منفی بیانیہ بنایا۔ ان کے چچا عدلیہ کے رکن ہیں جن پر کرپشن کے بے بنیاد الزمات لگائے گئے ہیں۔
ایف آئی آر میں مجاہد علی شاہ، اللّٰہ نواز،سہیل احمد،عمرصدیق،صدیق انجم اورطارق سلیم بھی نامزد ہیں۔