• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اپوزیشن کو آئینی ترامیم پر بلاوجہ تنقید نہیں کرنی چاہیے: بیرسٹر عقیل ملک


پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما بیرسٹر عقیل ملک نے کہا ہے کہ اپوزیشن کو آئینی ترامیم پر بلاوجہ تنقید نہیں کرنی چاہیے۔

انہوں نے ’جیو نیوز‘ کے مارننگ شو ’جیو پاکستان‘ میں گفتگو کے دوران کہا ہے کہ قانون سازی کا مقصد فردِ واحد کو فائدہ پہنچانا نہیں، اپوزیشن یہی چاہتی ہے کہ سسٹم میں بہتری نہ آئے۔

بیرسٹر عقیل ملک کا کہنا ہے کہ قانون کا اطلاق بلا تفریق ہو گا، حکومت کی نیت صاف اور واضح ہے۔

اُنہوں نے مزید کہا کہ اپوزیشن کا کام ہی تنقید کرنا ہے، حکومت کا کام ہے کہ آئینی ترمیم لے کر آئے۔

بیرسٹر عقیل ملک نے یہ بھی کہا کہ ہم نے کون سی آرڈنینس فیکٹری لگائی ہوئی ہے؟ پی ٹی آئی کے دور میں روز ہی آرڈیننس آتے تھے۔

قومی خبریں سے مزید