کراچی شرقی کے ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کی جانب سے بھی کارساز حادثے کی ملزمہ کی منشیات کے استعمال کے کیس میں درخواستِ ضمانت مسترد کر دی گئی۔
کارساز حادثے کیس کی ملزمہ پر منشیات کے استعمال سے متعلق کیس کی سماعت کرتے ہوئے عدالت نے 2 روز قبل محفوظ کیا گیا فیصلہ سنا دیا۔
عدالت نے ملزمہ کی منشیات کے استعمال سے متعلق کیس میں دائر کی گئی درخواستِ ضمانت مسترد کر دی۔
یاد رہے کہ ملزمہ پر آئس کے استعمال کے الزام کے پیشِ نظر سرکار کی مدعیت میں مقدمہ درج ہے۔
دو روز قبل ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کراچی شرقی کی عدالت نے کارساز حادثے کی ملزمہ کی منشیات کے استعمال سے متعلق کیس میں درخواستِ ضمانت پر فیصلہ محفوظ کیا تھا۔
سیشن عدالت نے دلائل مکمل ہونے کے بعد درخواستِ ضمانت پر فیصلہ محفوظ کیا تھا۔
اس سے قبل اسی کیس میں جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی نے بھی ملزمہ کی درخواستِ ضمانت مسترد کر دی تھی۔