• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعلیٰ کے پی علی امین گنڈاپور سے افغان قونصل جنرل کی ملاقات

وزیراعلیٰ خیبرپختون خوا علی امین گنڈاپور نے بدھ کو افغانستان سے خود بات چیت کا اعلان کیا اور اگلے ہی دن افغان قونصل جنرل سے ملاقات بھی کرلی۔

افغان قونصل جنرل حافظ محب اللّٰہ شاکی سے ملاقات میں علی امین گنڈاپور نے کہا کہ پائیدار امن کے قیام کے لیے سنجیدہ کوششیں ہونی چاہئیں۔

انہوں نے وفاقی حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ جرگہ تشکیل دے کر پڑوسی ملک کے ساتھ بات چیت کرے۔

وزیراعلیٰ کے پی نے مزید کہا پاک افغان سرحد پر تجارتی سرگرمیوں کی راہ میں رکاوٹوں کو دور کرنے کی ضرورت ہے۔

علی امین گنڈاپور کا کہنا تھا کہ حکومت صوبے میں قانونی طور پر مقیم افغان باشندوں کے مسائل حل کرنے کے لیے سنجیدہ ہے۔

قومی خبریں سے مزید