بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سوشل میڈیا اکاؤنٹ سے ریاست مخالف اور دھمکی آمیز پوسٹ کس نے کی؟ اکاؤنٹ کہاں سے چل رہا ہے؟ کون چلا رہا ہے؟
بانی پی ٹی آئی سے تحقیقات کےلیے وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) سائبر کرائم کی ٹیم اڈیالہ جیل پہنچ گئی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ اسلام آباد کے سینئر افسران کی سربراہی میں 4 رکنی ٹیم تشکیل دی گئی ہے، سائبر کرائم وِنگ ٹیم بانی پی ٹی آئی سے تحقیقات کرنے کےلیے اڈیالہ جیل پہنچی تھی۔
دوسری جانب وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا کہ معاملے کی تحقیقات چل رہی ہیں، بانی پی ٹی آئی نے پاکستان کی سالمیت کے خلاف سوشل میڈیا پر مواد لگایا۔
عطا تارڑ کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی قیادت صحافیوں سے متعلق گفتگو پر غیر مشروط معافی مانگے۔