• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بانی پی ٹی آئی سے تفتیش، ایف آئی اے ٹیم اڈیالہ جیل پہنچ گئی، ذرائع


بانی چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان سے تفتیش کےلیے وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کی ٹیم اڈیالہ جیل پہنچ گئی۔

بانی پی ٹی آئی کے ایکس (سابقہ ٹوئٹر) اکاؤنٹ سے ریاست مخالف پوسٹ شیئر کرنے کے معاملے پر ایف آئی اے نے تفتیش شروع کی ہے۔

ذرائع کے مطابق ایف آئی اے کی 3 رکنی ٹیم بانی پی ٹی آئی سے تفیش کےلیے راولپنڈی کی اڈیالہ جیل پہنچی ہے۔

ذرائع کے مطابق ایف آئی اے ٹیم میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر ایاز خان، سب انسپکٹر منیب احمد اور انیس شامل ہیں۔

ایف آئی اے ٹیم کل رات بھی عمران خان سے تفتیش کےلیے جیل پہنچی تھی لیکن بانی پی ٹی آئی نے ٹیم سے ملنے سے انکار کرتے ہوئے اپنے وکلاء کی موجودگی میں شامل تفتیش ہونے کا کہا تھا۔

قومی خبریں سے مزید