Beginning of dialog window. Escape will cancel and close the window.
سعودی عرب سے کراچی آنے والے مسافر کو منکی پاکس کی علامات کے شبہے میں انفیکشن ڈیزیز اسپتال منتقل کردیا گیا۔
ایئرپورٹ ذرائع کے مطابق سعودی عرب سے آنے والے مسافر کی محکمہ صحت کے عملے نے کراچی ایئرپورٹ پر اسکریننگ کی۔
ذرائع کے مطابق اسکریننگ کے دوران مسافر شمشیر علی میں منکی پاکس کی علامات پائی گئیں، جس کے بعد انہیں سندھ حکومت کے انفیکشن ڈیزیز اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔