• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

الیکشن کمیشن کا سپریم کورٹ فیصلے پر عمل نہ کرنا افسوسناک ہے، شبلی فراز


پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینیٹر شبلی فراز نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن کا سپریم کورٹ کے فیصلے پر عمل نہ کرنا افسوسناک ہے۔

پارلیمنٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو میں شبلی فراز نے کہا کہ الیکشن کمیشن کے بدنیتی پر مبنی اقدامات ملک کو نقصان پہنچا رہے ہیں، پی ٹی آئی سے سیٹیں بیلٹ پر ڈبل مہر لگاکر فوری لے لی جاتی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن ملک کے سب سے متنازع الیکشن کرانے کی ذمے دار ہے، ای سی پی کی ذمے داری ہے کہ وہ فری اینڈ فیئر الیکشن کرائے، لوکل باڈی الیکشن بھی بار بار ملتوی کیے جا رہے ہیں۔

پی ٹی آئی سینیٹر نے مزید کہا کہ الیکشن کے نتائج کا بھی جلد اعلان نہیں کیا گیا، قانون کے مطابق الیکشن کمیشن کو مخصوص وقت میں الیکشن نتائج کا اعلان کرنا تھا، پی ٹی آئی سے جو سیٹیں لینی ہوتی ہیں فوراً ہوجاتی ہیں، جیسے رحیم یار خان میں ہوا۔

ان کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن کو سپریم کورٹ نے کہا ہے جلد اعلان نہیں کیا تو نتائج ہوں گے، امید کرتے ہیں اب الیکشن کمیشن سپریم کورٹ کے فیصلے پر فوری عمل کرے گا۔

شبلی فراز نے یہ بھی کہا کہ الیکشن ٹریبونل ابھی تک تاخیر کا شکار ہے، رحیم یار خان کے الیکشن نتائج کا فوراً اعلان ہوا، آج حلف بھی اٹھالیا، ایسی چیزیں ہوں گی تو پارلیمنٹ اپنی اہمیت کھودیتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ دوسری طرف 6 ماہ ہوگئے کہ الیکشن اور رزلٹ کا فیصلہ نہیں کیا گیا، سارا معاملہ صاف ہے کہ پی ٹی آئی کے ممبران ہیں ان کا اسٹیٹس کلیئر ہوچکا۔

پی ٹی آئی سینیٹر نے کہا کہ سپریم کورٹ کے 8 رکنی بینچ نے فیصلہ دیا ہے اور وضاحت کی، عدالت نے واضح طریقے سے کہہ دیا ہے، وقت ضائع کرنے کے لئےعدالت عظمیٰ میں درخواست دی گئی۔

ان کا کہنا تھا کہ آئینی ترمیم کے حوالے سے ہمارے دو پوائنٹ ہیں، جب تک واضح اکثریت نہ ہو آئین میں ترمیم نہیں کرسکتے، مجوزہ آئینی ترمیم کا مسود اراکین کے ساتھ شیئر کرنا چاہیے۔

قومی خبریں سے مزید