• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکومتی وفد کی موجودگی، پی ٹی آئی وفد فضل الرحمان سے ملے بغیر چلا گیا



جمعیت علماء اسلام (جے یو آئی) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کے گھر حکومتی وفد کی موجودگی کے باعث پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) وفد واپس چلا گیا۔

پی ٹی آئی کا وفد مولانا فضل الرحمان کی رہائش گاہ پہنچا تھا، وفد میں بیرسٹر گوہر، اسد قیصر، عمر ایوب، شبلی فراز اور صاحبزادہ حامد رضا شامل تھے۔

 پی ٹی آئی وفد حکومتی وفد کی پہلے سے موجودگی کے باعث واپس چلا گیا۔

بیرسٹر گوہر نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کیلئے وقت کا تعین دوبارہ کیا جا رہا ہے۔

پی ٹی آئی کا وفد کچھ دیر میں واپس آئے گا

اس موقع پر پی ٹی آئی رہنما اخونزادہ حسین نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مولانا فضل الرحمان سے طے شدہ شیڈول کے مطابق ملاقات کیلئے آئے تھے، یہاں پہنچنے پر پتہ چلا مولانا فضل الرحمان کے کچھ مہمان موجود ہیں۔

اخوانزادہ حسین نے کہا کہ ہمارے وفد میں بھی کچھ لوگ کم تھے، پی ٹی آئی کا وفد کچھ دیر میں واپس آئے گا۔

بعد ازاں چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹرگوہر کی قیادت میں تحریک انصاف کا  وفد مولانا فضل الرحمان کے گھر دوبارہ پہنچا، مولانا فضل الرحمان نے پی ٹی آئی وفد کا استقبال کیا۔

قومی خبریں سے مزید