• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈیرہ اسماعیل خان، بس کھائی میں جاگری، 7مسافر جاں بحق، 21 زخمی

ڈیرہ اسماعیل خان (اے پی پی) کوئٹہ سے ڈیرہ اسماعیل خان(ڈی آئی خان) آنےوالی مسافر بس ڈیرہ اسماعیل خان کے سنگم پر واقع قومی شاہراہ ژوب کے علاقہ دانہ سر کے مقام پر کھائی میں جاگرنے سے7مسافر جاں بحق21افراد زخمی ہوگئے۔کوئٹہ سے ڈیرہ اسماعیل خان آنےوالی مسافر بس ڈیرہ اسماعیل خان کے سنگم پر واقع قومی شاہراہ ژوب کے علاقہ دانہ سر کے مقام پر کھائی میں جاگری جس کے باعث ڈرائیور جمیل شاہوانی سمیت بس میں سوار 7مسافر جاں بحق جبکہ 21افراد زخمی ہوگئے۔ واقعہ کی اطلاع پر ریسکیو1122کی میڈیکل ٹیمیوں نے موقع پر پہنچ کر جاں بحق و زخمیوں کو طبی امداد فراہم کرنے کے بعد سنٹر ژوب منتقل کردیا۔

ملک بھر سے سے مزید