• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پارلیمنٹ، ریاست، عدلیہ اور عوام بڑے ٹکراؤ کی نئی دہلیز پر ہیں: لیاقت بلوچ

نائب امیر جماعت اسلامی لیاقت بلوچ ــــ فائل فوٹو
نائب امیر جماعت اسلامی لیاقت بلوچ ــــ فائل فوٹو

نائب امیر جماعت اسلامی لیاقت بلوچ کا کہنا ہے کہ پارلیمنٹ، ریاست، عدلیہ اور عوام بڑے ٹکراؤ کی نئی دہلیز پر ہیں۔

لیاقت بلوچ نے اپنے بیان میں کہا کہ بدنیتی اور ریاستی طاقت سے کی گئی قانون سازی یا آئینی ترمیم متنازع ہوتی ہے اور اسے کالا قانون کہتے ہیں۔

اُنہوں نے کہا کہ پارلیمنٹ عدلیہ کے پر کاٹے گی تو کوئی پارلیمنٹ کی گردن کاٹ دے گا، میثاق پارلیمنٹ کے لیے کمیٹی تازہ ہوا کا ادھورا جھونکا ہے، میثاق پارلیمنٹ کمیٹی تنازعات کا شکار ہے۔

نائب امیر جماعت اسلامی نے مزید کہا کہ میثاق پارلیمنٹ کمیٹی کسی وقت بھی نئی سیاسی حبس کا شکار ہوسکتی ہے۔

قومی خبریں سے مزید