آئینی ترمیم کے معاملے پر چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری سے نائب وزیرِ اعظم اسحاق ڈار کی ملاقات ہوئی ہے۔
وفاقی وزیرِ قانون اعظم نذیر تارڑ اور اسحاق ڈار اسپیکر چیمبر میں مشاورت کے بعد بلاول بھٹو زرداری کے پاس ملاقات کے لیے پہنچے۔
چیمبر میں خورشید شاہ کی بھی بلاول بھٹو سے ملاقات ہوئی، انہوں نے بلاول بھٹو کو اسپیکر آفس میں ہونے والی ملاقات پر بریفنگ دی۔
ملاقات کے دوران اسمبلی میں پیش ہونے والے بل پر بھی بات چیت کی گئی۔
ذرائع کا بتانا ہے کہ بلاول بھٹو زرداری نے مولانا فضل الرحمٰن سے گزشتہ رات ہونے والی ملاقات پر اتحادی رہنماؤں کو اعتماد میں لیا۔