• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملاقات طے، مولانا فضل الرحمان پی ٹی آئی وفد کو حکومتی آئینی مسودہ سے آگاہ کرینگے

مولانا فضل الرحمان : فوٹو فائل
مولانا فضل الرحمان : فوٹو فائل

جمعیت علماء اسلام (جے یو آئی-ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے درمیان ملاقات طے ہوگئی۔ پی ٹی آئی وفد کو مولانا فضل الرحمان حکومتی آئینی مسودہ سے متعلق آگاہ کریں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ جے یو آئی پارلیمانی پارٹی اجلاس کے فوری بعد پی ٹی آئی کا وفد مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کرے گا۔

پی ٹی آئی وفد کو مولانا فضل الرحمان حکومتی آئینی مسودہ سے متعلق آگاہ کریں گے۔  پی ٹی آئی سے مشاورت کے بعد مولانا فضل الرحمان آئینی ترمیم سے متعلق فیصلہ کریں گے۔

خیال رہے کہ جمعیت علماء اسلام (جے یو آئی-ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان ایک بار پھر حکومت اور اپوزیشن کی توجہ کا مرکز بن گئے۔

سربراہ جے یو آئی سے ملنے کےلیے گزشتہ روز پہلے حکومتی وفد پہنچا تھا جہاں وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے آئینی ترامیم کے مسودے پر بریفنگ دی  تھی۔

وفد میں وزیر قانون و انصاف اعظم نذیر تارڑ اور وزیر داخلہ محسن نقوی شامل تھے۔ جے یو آئی سربراہ کے ہمراہ قانونی ٹیم بھی موجود تھی۔

گزشتہ روز مولانا فضل الرحمان سے مل کر حکومتی وفد واپس گیا تو پی ٹی آئی کا وفد ملاقات کے لیے پہنچ گیا۔

اس کے علاوہ پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹو اور  وزیر داخلہ محسن نقوی نے بھی رات گئے فضل الرحمان سے طویل ملاقات کی تھی۔

ذرائع کے مطابق بلاول اور محسن نقوی کی جانب سے فضل الرحمان سے آج ہونے والی آئینی ترامیم کےلیے تعاون مانگا گیا جس پر مولانا نے سوچ بچار کا وقت مانگ لیا۔

قومی خبریں سے مزید