چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ ہمارے 2 اراکان اس وقت رابطے میں نہیں ہیں۔
پارلیمنٹ کی خصوصی کمیٹی اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو میں بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ ہمارے ایم این ایز ہمارے ساتھ ہیں، صرف 2 ارکان اس وقت رابطے میں نہیں ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ہمارے جن اراکین کے ساتھ رابطہ نہیں ان کے ووٹ اگر کاسٹ ہوتے ہیں تو وہ ہم نہیں مانتے۔
چیئرمین پی ٹی آئی نے مزید کہا کہ اس کمیٹی کا کوئی کام نہیں کہ لاء کے اوپر بات کرے، ہم نے اس کمیٹی کو کوئی تجویز نہیں دی۔
اُن کا کہنا تھا کہ کمیٹی میں جو بات ہوئی وہ تو نہیں بتاسکتے، وزیر قانون نے ہمیں کچھ بریف کیا ہے، بل اس وقت کسی کے بھی پاس موجود نہیں ہے۔