• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر—فائل فوٹو
چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر—فائل فوٹو

جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن سے ملاقات پر چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ مولانا کو ہم نے کوئی آفر نہیں کی، لیکن آفرز آنا سیاست کا حصہ ہے۔

جیو نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ میں سمجھتا ہوں مولانا نے اصولی مؤقف لیا ہے اور وہ اس پر قائم ہیں۔

انہوں نے کہا کہ یہ بہت اہم قانون سازی ہے، جسے اپنے بجائے قوم اور ملک کے لیے کرنا ہے، پہلے ہم اسے دیکھیں تو سہی، پہلے ڈرافٹ پڑھیں تو سہی۔

بیرسٹر گوہر کا کہنا ہے کہ ججز کی ایکسٹینشن نہیں ہونی چاہیے، عمریں نہیں بڑھنی چاہئیں، سپریم کورٹ کو آپ ٹچ نہ کریں۔

چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ ہم سمجھتے ہیں عدلیہ پر قدغن لگے گی، عدلیہ کمپرومائز ہو جائے گی، جج کو اس کی رائے کے بغیر ٹرانسفر کرنا غیرآئینی ہے۔

جیو نیوز نے سوال کیا کہ کیا آپ نے اپنے اراکین کو ووٹ نہ دینے کی ہدایات جاری کی ہیں؟ 

بیرسٹرگوہر نے کہا کہ 2 ستمبر کو ہم نے اپنے ارکان پارلیمنٹ کو ہدایات جاری کر دی تھیں، ہم نے اپنی ہدایات کی کاپی کی مکمل فائل اسپیکر آفس میں بھی جمع کرائی ہے۔

قومی خبریں سے مزید