• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آئینی ترمیم، اسحاق ڈار نے ایم کیو ایم کو اعتماد میں لے لیا


وزیر خارجہ اور ڈپٹی وزیراعظم سینیٹر اسحاق ڈار نے حکومتی اتحادی متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے وفد سے ملاقات کی ہے۔

اسحاق ڈار نے وزیر قانون سینیٹر اعظم نذیر تارڑ کے ہمراہ ایم کیو ایم چیئرمین خالد مقبول صدیقی کے چیمبر میں ملاقات کی۔

ذرائع کے مطابق اسحاق ڈار نے اس موقع پر آئینی ترمیم سے متعلق ایم کیو ایم پاکستان کی پارلیمانی کمیٹی سے مشاورت کی۔

ذرائع کے مطابق دوران ملاقات متحدہ نے مجوزہ آئینی ترمیمی بل پر غور کیا جبکہ حکومتی سینیٹرز نے انہیں اس بارے میں بریفنگ بھی دی۔

ذرائع کے مطابق حکومتی وفد نے ایم کیو ایم پاکستان کو اعتماد میں لیا، چیئرمین خالد مقبول کی پارٹی نے آئینی ترامیم پر حکومت کا ساتھ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

ایم کیو ایم ترجمان نے حکومتی وفد سے پارٹی کی پارلیمانی قیادت کی ملاقات کی تصدیق کی اور کہا کہ دونوں وزراء نے مجوزہ ترمیمی بل پر قیادت کو اعتماد میں لیا ہے۔

قومی خبریں سے مزید