• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لگتا ہے نمبر پورے نہیں تھے اس لیے اجلاس ملتوی ہوا، خواجہ آصف

وزیر دفاع خواجہ آصف : فوٹو فائل
وزیر دفاع خواجہ آصف : فوٹو فائل

پارلیمنٹ ہاؤس میں صحافی کے سوال کے جواب میں خواجہ آصف نے کہا کہ لگتا ہے نمبر پورے نہیں تھے اس لیے اجلاس ملتوی ہوا۔

صحافی کی جانب سے وزیر دفاع خواجہ آصف سے سوال کیا گیا کہ مولانا فضل الرحمان کیا کہتے ہیں؟ جس کے جواب میں خواجہ آصف نے کہا کہ مجھے نہیں پتا میں اسمبلی میں تھا۔

خواجہ آصف نے کہا کہ لگتا ہے نمبر پورے نہیں تھے اس لیے اجلاس ملتوی ہوا، مجھے فیکٹس کا نہیں پتا کیا ہوا ہے؟

اس سے پہلے ایک انٹرویو میں وزیر دفاع خواجہ آصف  کا کہنا تھا کہ نمبر حکومت کے حق میں ہیں، نمبر گیم کلوز ہے، ہمارے فیور میں ہے،  آزاد امیدواروں سے بھی رابطے کیے ہیں، ان میں کچھ آن بورڈ بھی ہوں گے۔

 خواجہ آصف نے کہا تھا کہ میری معلومات کے مطابق اپوزیشن کو آئینی اصلاحات، ترامیم پر اعتراض نہیں،  اپوزیشن کو آئینی اصلاحات، ترامیم کی ٹائمنگ پر اعتراض ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ آئینی ترامیم کا مسودہ ابھی نہیں دیکھا، آئینی عدالت کا میثاق جمہوریت میں بھی ذکر ہے اس پر بانی پی ٹی آئی کے دستخط بھی ہیں۔

دوسری جانب مجوزہ آئینی ترامیم کیلئے قومی اسمبلی کے اجلاس کا وقت مسلسل آگے بڑھایا جا رہا ہے، ابتدائی طور پر اجلاس آج صبح ساڑھے گیارہ بجے  شروع کرنے کا وقت رکھا گیا تھا جس میں تین بار اضافہ کیا گيا ہے۔

حکومتی اراکین مسلسل مولانا فضل الرحمان کی حمایت حاصل کرنے کی کوشش میں لگے ہوئے ہیں۔

قومی خبریں سے مزید