• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاہور ہائیکورٹ کے مرحوم جج جسٹس (ر) شریف حسین بخاری کے گھر ڈکیتی کی کوشش ناکام

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

جوڈیشل کالونی میں لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس (ر) شریف حسین بخاری مرحوم کے گھر ڈکیتی کی کوشش ناکام ہو گئی۔

پولیس کے مطابق سی سی ٹی وی کیمرے پر ڈاکوؤں کو گھر میں گھستے دیکھ کر اہلِ خانہ نے شور مچا دیا۔

پولیس نے بتایا ہے کہ ویڈیو میں ایک ڈاکو کو گھر کی دیوار پھلانگ کر اپنے دیگر ساتھیوں کو اندر داخل کرواتے دیکھا جا سکتا ہے۔

پولیس کے مطابق ڈاکو گزشتہ رات تقریباً 9 بجے آئے تھے جو اہلِ خانہ کے شور مچانے پر فرار ہو گئے۔

پولیس نے واقعے کے بعد ویڈیو کی مدد سے ڈاکوؤں کی تلاش شروع کر دی ہے۔

قومی خبریں سے مزید