• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسماء عباس کی زندگی میں والدہ کے انتقال کے بعد کیا تبدیلی آئی؟

ــــ فائل فوٹو
ــــ فائل فوٹو

پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ اسماء عباس نے والدہ کے انتقال کے بعد اپنی زندگی میں آنے والی تبدیلی کے بارے میں بات کی ہے۔

اسماء عباس نے حال ہی میں ایک نجی ٹی وی شو میں بطور مہمان شرکت کی جہاں اُنہوں نے اپنی نجی زندگی اور شوبز کیریئر کے حوالے سے گفتگو کی۔

اُنہوں نے بتایا کہ جب میری والدہ زندہ تھیں تو میرے گھر سب آتے تھے لیکن  اب جب سے والدہ کا انتقال ہوا ہے تو میرے گھر کوئی نہیں آتا، نہ نیلم باجی آتی ہیں اور نہ ہی بشریٰ باجی آتی ہیں اور سنبل کا تو انتقال ہو گیا ہے۔

اداکارہ نے کہا کہ گھر امی ابو سے تھا جب وہ حیات تھے تو سب میرے گھر اکثر اکٹھے ہوا کرتے تھے۔

اُنہوں نے کہا کہ بشریٰ باجی اب ایک دو بار اس شہر میں آئی بھی ہیں تو وہ ہوٹل میں ٹھہری ہیں۔

اسماء عباس نے کہا کہ میرا گھر والدہ کے انتقال کے بعد بالکل خالی ہو گیا ہے۔

اُنہوں نے بتایا کہ میرے بچے میری والدہ سے بہت قریب تھے اور ان سے بہت محبت کرتے ہیں تو وہ اب اس گھر میں رہنا چاہتے ہیں۔

اداکارہ نے بتایا کہ پہلے ہم نے اس گھر کو بیچنے کا فیصلہ کیا تھا لیکن پھر ہم نے اپنا فیصلہ بدل لیا کیونکہ اس گھر میں ہماری بہت ساری خوبصورت یادیں ہیں۔

اُنہوں نے بتایا کہ میرے بیٹے نے مجھ سے کہا کہ نہیں امی ہم یہ گھر نہیں بیچیں گے بلکہ ہم سب لوگ مل کر یہیں اسی گھر میں رہیں گے یہاں بڑی امی اور بڑے ابو کی بہت ساری یادیں ہیں۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید