• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پشاور: پولیس لائنز مسجد دھماکا، ملوث مطلوب دہشتگرد گرفتار

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

پشاور میں پولیس لائنز مسجد کے خودکش دھماکے میں ملوث مطلوب دہشت گرد کو گرفتار کر لیا گیا۔

پولیس کے مطابق مسجد دھماکے میں مطلوب دہشت گرد کو مشترکہ کارروائی کے دوران گرفتار کیا گیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار دہشت گرد گزشتہ سال سے پولیس اور دیگر اداروں کو انتہائی مطلوب تھا۔ 

گرفتار دہشت گرد نے دیگر حملوں کی بھی ذمے داری قبول کی ہے، جس کا ورسک روڈ اور اڑمر پولیس پر حملوں میں ملوث گروہ سے تعلق ہے، دونوں حملوں میں استعمال ہونے والے اسلحے و باورد کی میچنگ ہوئی ہے۔

واضح رہے کہ پولیس لائنز کی مسجد میں دھماکا 30 جنوری 2023ء کو ہوا تھا جس کے نتیجے میں امام مسجد اور پولیس اہلکاروں سمیت 72 افراد شہید اور 157 زخمی ہوئے تھے۔

قومی خبریں سے مزید