• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکی عہدیدار کے قتل کی سازش کا الزام ، آصف مرچنٹ نیویارک کی عدالت میں پیش

امریکی عہدیدار کے قتل کی سازش کے الزام میں گرفتار آصف مرچنٹ کو نیویارک کی عدالت میں پیش کردیا گیا۔

خبر ایجنسی کے مطابق آصف مرچنٹ نے نیویارک کی عدالت میں پیشی کے دوران اپنے اوپر عائد الزامات سے انکار کیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق آصف مرچنٹ پر امریکی عہدیدار کے قتل کی سازش اور امریکا میں دہشت گردی کی کوشش کے الزامات ہیں۔

خبر ایجنسی کے مطابق نیو یارک کی عدالت نے مزید تحقیقات تک آصف مرچنٹ کو زیر حراست رکھنے کا حکم دیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق آصف مرچنٹ کو 15 جولائی کو ریاست ٹیکساس میں گرفتار کر کے مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید