• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

غزہ میں جنگ بندی کی اہم شرائط، دورانیہ 42 دن تک جاری رہے گا، عرب میڈیا

تصویر سوشل میڈیا۔
تصویر سوشل میڈیا۔

عرب میڈیا کے مطابق غزہ کی پٹی میں جنگ بندی کی اہم شرائط سامنے آگئیں۔ 

غزہ سے عرب میڈیا نے بتایا کہ جنگ بندی کا دورانیہ 42 دن تک جاری رہے گا، جنگ بندی کے پہلے روز حماس 3 اسرائیلی یرغمالیوں کو رہا کرے گا۔ 

عرب میڈیا کے مطابق جنگ بندی کے 7ویں روز حماس مزید 4 یرغمالیوں کو رہا کرے گا، حماس ہر 7 روز کے بعد 3 اسرائیلی یرغمالیوں کو رہا کرے گا۔ 

عرب میڈیا کے مطابق اسرائیلی فورسز غزہ کی پٹی کے وسطی علاقوں کو خالی کردیں گی۔ اسرائیلی فورسز تمام تنصیبات کو ختم کرنے کی پابند ہوگی۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید