• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سوڈان: ام درمان میں گولا باری سے 120 افراد ہلاک، جنگ شدت اختیار کر گئی

فائل فوٹو۔
فائل فوٹو۔

سوڈان کے شہر ام درمان میں گولا باری سے 120 سے زائد افراد ہلاک ہو گئے۔

دارالحکومت خرطوم سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق سوڈان میں 20 ماہ سے جاری جنگ کے دوران فوج اور ریپڈ سپورٹ فورسز (آر ایس ایف) کے درمیان لڑائی حالیہ ہفتوں میں شدت اختیار کر گئی ہے، جس میں ہزاروں افراد ہلاک اور ملک قحط کے دہانے پر پہنچ چکا ہے۔ 

دونوں فریقین پر شہریوں اور طبی عملے کو نشانہ بنانے اور رہائشی علاقوں پر بمباری کے الزامات ہیں۔

دارالحکومت خرطوم کا بیشتر حصہ ریپڈ سپورٹ فورسز کے زیرِ قبضہ ہے، جبکہ ام درمان کا زیادہ تر کنٹرول فوج کے پاس ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید