وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ لاہور میں دوبارہ 9 مئی کی اجازت نہیں دی جائے گی۔
واضح رہے کہ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے ہر صورت 21 ستمبر کو لاہور میں جلسہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔
دوسری جانب فیصل آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ لاہور میں دوبارہ سے 9 مئی جیسے واقعہ کی اجازت نہیں دی جائے گی۔
میڈیا سے بات چیت میں انہوں نے صوبے میں امن و امان کی صورتحال پر بات کرتے ہوئے کہا کہ امن و امان کو برقرار رکھنے کیلئے علماء کرام نے اہم کردار ادا کیا۔
پیٹرول کی قیمتوں پر وزیر اطلاعات پنجاب کا کہان تھا کہ پیٹرول کی قیمت میں پچھلے ایک ماہ میں 18 روپے کمی ہوئی ہے۔
عظمیٰ بخاری نے کہا کہ پنجاب حکومت نے کرایوں میں 30 سے 70 روپے تک کمی کی ہے، پنجاب کے علاوہ کسی صوبہ میں کرایوں میں کمی نہیں ہوئی۔
انہوں نے بتایا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز انڈسٹری اور بجلی کے بلوں کے حوالے سے بڑا اعلان کریں گی، بجلی کے بل میں 14 روپے کا ریلیف مل رہا ہے۔